ایشیا کپ: پاکستان اور بنگلادیش کا فیصلہ کن ٹاکرا آج دبئی میں ہوگا

ایشیا کپ: پاکستان اور بنگلادیش کا فیصلہ کن ٹاکرا آج دبئی میں ہوگا
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج دبئی میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان اہم مقابلہ ہوگا جو عملی طور پر سیمی فائنل کی حیثیت رکھتا ہے۔
اس میچ میں کامیابی ہی گرین شرٹس کو فائنل میں پہنچا سکتی ہے۔
شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم کو بنگلادیش کے خلاف بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی کیونکہ مقصد صرف فائنل کھیلنا نہیں بلکہ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنا ہے۔
ریکارڈ کے مطابق پاکستان اب تک بنگلادیش کو 25 میں سے 20 میچوں میں شکست دے چکا ہے۔
دوسری جانب بھارت نے بنگلادیش کو 41 رنز سے ہرا کر پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جس کے بعد آج کا مقابلہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن حیثیت اختیار کر گیا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement