ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

آئی سی سی میں اہم پیشی، سوریا کمار اور حارث رؤف کے خلاف جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو تنبیہ

26 ستمبر, 2025 18:26

ایشیا کپ میں متنازع گفت گو اور اشاروں کی شکایت پر آئی سی سی نے فیصلہ جاری کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایشیا کپ میچنے پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو پر جرمانہ عائد کردیا اور صاحبزادہ فرحان کو آیندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق آئی سی سی نے قومی فاسٹ بولر حارث رؤف پر 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے، حارث رؤف نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے صاحبزادہ فرحان کو آیندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی نے سیاسی بیان پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو قصور وار قرار دے دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاک بھارت میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی شکایت پر پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑی آئی سی سی آفیشل کے سامنے پیش ہوئے جہاں میچ ریفری نے ان سے مختلف سوالات کیے۔ پاکستانی کرکٹرز نے سماعت کے دوران اپنے تحریری جواب بھی جمع کرائے۔

حارث رؤف نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی جانب سے کسی کی دل آزاری کے لیے کوئی اشارہ نہیں کیا گیا۔ صاحبزادہ فرحان نے بھی اپنے جواب میں کہا کہ سلیبریشن کا مقصد کسی کو ٹارگٹ کرنا نہیں تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی دونوں کھلاڑیوں کے تحریری جوابات کی روشنی میں فیصلہ کرے گا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ففٹی اسکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلے کو بناوٹی گن بنا کر فائر کرنے کا اشارہ کیا تھا۔

دوسری جانب فاسٹ بولر حارث رؤف نے باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب دیتے ہوئے دونوں ہاتھوں سے چھ انگلیوں کا اشارہ کیا تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ اور فینز کو پاکستان سے میچ جیتنے کے باوجود دونوں کھلاڑیوں کا انداز ایک آنکھ نہ بھایا اور بھارت نے پاکستان کرکٹرز کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرائی تھی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔