ایشیا کپ میں اہم معرکہ؛ بھارت نے سری لنکا کو سُپر اوور میں شکست دے دی

India beat Sri Lanka in super over in crucial Asia Cup clash
دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی میں سری لنکا اور بھارت کا میچ ٹائی ہوا سپر اوور میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دےدی۔
سپر 4 مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 202رنز بنائے۔جواب میں سری لنکا نے بھی 5 وکٹ پر 202 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے 61، تلک ورما نے 49رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔سنجو سیمسن نے 39 اور اکشر پٹیل نے 21 رنز اسکور کیے۔
سری لنکا کی جانب سے تھکشانا، چمیرا، ہسارنگا، شناکا اور اسالانکا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا نے بھارت کے202 رنز کے جواب میں پاتھن نسنکا کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں 202 رنز ہی بنائے اور میچ ٹائی ہوگیا۔
سپر اوور میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کی اور صرف 2 رنز بنائے۔ بھارت نے 3 رنز کا ہدف با آسانی سے پورا کرلیا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.