ایشیا کپ فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا

Major Blow to Indian Team Ahead of Asia Cup Final
ایشیا کپ 2025 کے پاک بھارت فائنل سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، کیونکہ باؤلنگ کوچ نے پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی فٹنس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
سری لنکا کے خلاف میچ میں پہلے اوور کے دوران ہاردک پانڈیا ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے اور باقی اننگز میں واپس نہیں آئے۔
باؤلنگ کوچ نے بتایا ہے کہ پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی انجری کا آج رات اور کل صبح تفصیلی معائنہ کیا جائے گا، کیونکہ ابھیشیک شرما نے بھی سری لنکا کی اننگز کا دوسرا نصف حصہ میدان سے باہر گزارا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.