ایشیا کپ فائنل؛ بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ایشیاکپ جیت لیا

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دبئی میں ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہو ا جس میں بھارت فاتح رہا۔ فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ ایک اوور میں 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی جواب میں بھارت نے ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ ایک اوور میں 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہو رہا ہے جو کہ دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔ فائنل کیلئے پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
وکٹ پر اس وقت فخر زمان اور صائم ایوب موجود ہیں، پاکستان نے 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 87 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان تھے جنہوں نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی اور ورون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا،صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، محمد حارث، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
دونوں ٹیمیں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے فائنل میں اب سے کچھ دیر میں مدمقابل ہوں گی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا ہے، ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہو رہا ہے۔
فائنل کیلئے گرین شرٹس پُرعزم اور جیت کیلئے تیار ہیں جبکہ کھیل کے دیوانے پُرجوش ہیں اور پاکستان کی جیت کی امیدیں برقرار ہیں۔ کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پر امید ہیں کہ فائنل میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھائی گی، ایشیا کپ جیتنے آئے تھے ،جیت کر جائیں گے۔
ایشیا کپ 2025 میں بھارت نے پاکستان کو دونوں میچز میں ہرایا لیکن اس کے علاوہ پاکستان نے اب تک ایشیا کی ہر ٹیم کو شکست دی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کسی بھی ٹورنامنٹ میں اب تک 5 بار فائنل میں آمنے سامنے آئیں ہیں یہاں پاکستان بھارت سے آگے ہے۔پاکستان نے 3 بار جبکہ بھارت نےپاکستان کو 2 بار فائنل میں شکست دی ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.