پاکستان کی آئی سی سی میں ایک اور بھارت کھلاڑی کے خلاف شکایت

Pakistan files complaint against another Indian player with ICC
پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ 2025 کے میچز کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک اور بھارتی کھلاڑی کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرا دی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے خلاف ایکشن لینے کے لیے آئی سی سی میں درخواست دے دی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے پاکستان کی جانب سے آئی سی سی میں درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ سنگھ نے 21 ستمبر کو میچ کے اختتام پر انتہائی نازیبا اشارے کیے، ارشدیپ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ سنگھ نے تماشائیوں کو غیر اخلاقی اشارے کیے، بھارتی کھلاڑی نے غیر اخلاقی اشارے کر کے کھیل کی ساکھ مجروح کی۔
ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی کی جانب سے ارشدیپ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف بھی آئی سی سی میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سوریا کمار یادیو نے سیاسی باتیں کر کے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.