ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

سندھ حکومت کا6 بڑے شہروں میں بڑی اسکرین پر پاک بھارت میچ دکھانےکا اعلان

28 ستمبر, 2025 09:10

سندھ حکومت پاک بھارت فائنل میچ میں خصوصی دلچپسی دکھاتے ہوئے صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی اسکرین لگانے کا اعلان کردیا۔

ایشیا کپ ٹی 20کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے فائنل میں آج دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہوگا۔

فائنل کیلئے گرین شرٹس پُرعزم اور جیت کے لیے تیار ہیں جبکہ کھیل کے دیوانے پُرجوش ہیں اور پاکستان کی جیت کی امیدیں برقرار ہیں۔

وزیرکھیل سندھ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر جبکہ حیدرآباد میں سندھ اسپورٹس بورڈ ہاسٹل میں پاک بھارت میچ دکھایا جائے گا۔

وزیر کھیل سندھ کے مطابق گھوٹکی میں علی محمد خان مہر اسپورٹس کمپلیکس اور  شہید بینظیرآباد میں بلاول اسپورٹس کمپلیکس میں بڑی اسکرین پر میچ دکھایا جائے گا۔

اس کے علاوہ میرپورخاص میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو گاما اسٹیڈیم  اور  لاڑکانہ کے کھڑا کمپلیکس میں پاک بھارت میچ براہ راست دکھایا جائے گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔