ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

اصل ٹرافی سے محرومی پر بھارتی کھلاڑیوں کا سوشل میڈیا پر فرضی تصاویر کا سہارا

29 ستمبر, 2025 08:47

ایشیا کپ میں اصل ٹرافی نہ ملنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر فرضی تصاویر تصاویر کا سہارا لے لیا۔

اوپنرز شبھمن گل اور ابھیشیک شرما نے اپنی ایک پوسٹ جاری کی جس میں وہ ٹرافی کے ساتھ پوز دیتے دکھائی دے رہے ہیں، حالانکہ بھارتی ٹیم کو اصل ٹرافی دی ہی نہیں گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر شائقین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جب ٹرافی ملی ہی نہیں تو جعلی تصاویر بنا کر کیا ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے؟

واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم نے ٹرافی بھی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے لینے سے انکار کردیا تھا۔

بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کیا جس کے بعد ٹرافی تقریب سے واپس منگوا لی گئی۔

بھارتی ٹیم کی اس ہٹ دھرمی پر شائقین کرکٹ نے اسے کھیل کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔