بینکاک کے باکسنگ رِنگ میں بھارت رسوا، پاکستان کے سمیر خان عالمی چیمپئن بن گئے

بینکاک کے باکسنگ رِنگ میں بھارت رسوا، پاکستان کے سمیر خان عالمی چیمپئن بن گئے
بینکاک کے باکسنگ رِنگ میں پاکستان کے سمیر خان نے شاندار فتح کے ساتھ تاریخ رقم کر دی۔
انہوں نے بھارتی حریف بنٹی سنگھ کو ناک آؤٹ کر کے یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا، جو پہلی بار پاکستان کے حصے میں آیا ہے۔
52 کلوگرام کیٹیگری کے اس مقابلے میں سمیر خان آغاز ہی سے حریف پر حاوی رہے۔ ان کے "جیٹ سیلیبریشن” کے منفرد انداز نے بھارتی کھلاڑی کا اعتماد مزید متزلزل کر دیا، جبکہ ریفریز کے متفقہ فیصلے نے انہیں عالمی چیمپئن قرار دیا۔
کامیابی کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سمیر خان نے کہا کہ "میں تمام پاکستانیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا اور اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔”
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی انفرادی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے اور اسے انہوں نے پاک فوج اور شہداء کے نام کیا۔
پاکستانی باکسر کی یہ فتح نہ صرف ملک کے لیے اعزاز ہے بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھارت کو ایک اور بڑی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.