بیٹنگ میں ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی، سلمان علی آغا

بیٹنگ میں ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی، سلمان علی آغا
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بیٹنگ میں ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی۔
کپتان سلمان علی آغا نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹنگ میں ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی اور جلدی وکٹیں گرنے کے باعث زیادہ اسکور نہیں بنا سکے۔
انہوں نے کہا کہ میچ کے آخری اوور میں بھی ہم اچھا نہیں کھیل سکے جس کی وجہ سے مشکلات پیش آئیں۔
تاہم سلمان آغا نے بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بولرز نے اچھی بولنگ کرائی۔
کپتان نے کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے اور بطور ٹیم ہم اپنی کارکردگی پر مطمئن ہیں، آئندہ میچز میں مضبوط کم بیک کریں گے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.