ایشیا کپ فائنل میں ناقص کارکردگی؛ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو بڑا جھٹکا دے دیا

Poor Performance in Asia Cup Final: PCB Delivers Major Blow to Players
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو جاری کیے گئے تمام غیر ملکی لیگز کے این او سی معطل کر دیے ہیں، جس کے بعد پاکستانی کھلاڑی فی الحال کسی بھی بین الاقوامی لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید سمیر احمد کی جانب سے این او سی معطلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کی شکست کے محض ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔
این او سی معطلی سے پاکستان کے سرفہرست کھلاڑیوں کو شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کے لیے این او سی جاری کیے گئے تھے، تاہم اب وہ ان لیگز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ پی سی بی نے تمام قومی کرکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کو ترجیح دیں۔
اس فیصلے کو پاکستان کرکٹ میں اصلاحات اور کارکردگی میں بہتری کی کوششوں کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، تاہم یہ اقدام کھلاڑیوں کے مستقبل پر اثر انداز ہو سکتا ہے، خاص طور پر ان کرکٹرز پر جو غیر ملکی لیگز میں کھیل کر تجربہ حاصل کرتے ہیں اور مالی فوائد بھی سمیٹتے ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.