صائم ایوب نے بھارت کے پانڈیا سے آل راؤنڈر کی پہلی پوزیشن چھین لی

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ آل راؤنڈر صائم ایوب نے بھارت کے پانڈیا سے ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر کی پہلی پوزیشن چھین لی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کھلاڑیوں کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق صائم ایوب نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔
ہاردک پانڈیا اور افغانستان کے محمد نبی تنزلی کے بعد بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔
بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11 درجے بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
😍 India batter creates history
👑 Pakistan all-rounder is the new #1Plenty of movement in the ICC Men’s Rankings this week 👀https://t.co/gBRyhvl1st
— ICC (@ICC) October 1, 2025
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.