جمعہ، 10-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر اور ورلڈ کپ ہیرو برنارڈ جولین انتقال کرگئے

06 اکتوبر, 2025 14:14

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر اور ورلڈ کپ ہیرو برنارڈ جولین انتقال کرگئے۔

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ برنارڈ جولین ورلڈ کپ 1975 کی فاتح ویسٹ انڈین ٹیم کے اہم رکن تھے جنہوں نے 24 ٹیسٹ اور 12 ون ڈے میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔ وہ اپنی شاندار کارکردگی اور لیفٹ آرم سیم باؤلنگ، خوبصورت شاٹس اور عمدہ فیلڈنگ کے لیے مشہور تھے۔

برنارڈ جولین نے اپنے کیریئر کا بہترین مظاہرہ 1975 کے پہلے ورلڈ کپ میں کیا، جہاں انہوں نے سری لنکا کے خلاف 20 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 27 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اور فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 26 رنز کی قیمتی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

تاہم، برنارڈ جولین کی زندگی میں ایک تلخ واقعہ بھی شامل ہے جب وہ باغی ٹیم کا حصہ بنے اور اس پر ویسٹ انڈیز میں تاحیات پابندی عائد کر دی گئی۔

سابق کپتان کلیو لائیڈ نے ان کی وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ برنارڈ ہمیشہ 100 فیصد سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے تھے اور ٹیم ان پر ہر وقت بھروسہ کر سکتی تھی، چاہے بیٹنگ ہو یا باؤلنگ۔ انہوں نے برنارڈ جولین کو بہترین کرکٹر اور دلوں میں خاص مقام رکھنے والا کھلاڑی قرار دیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔