جمعہ، 10-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم ایک مرتبہ پھر شکست سے دوچار

08 اکتوبر, 2025 22:36

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں دفاعی چیمپین آسٹریلیا نے پاکستانی ٹیم کو چاروں شانے چت کردیا۔ قومی ٹیم 222 رنز کے پہاڑ کو عبور کرتے ہوئے 114 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

 

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز  ٹیم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی بولرز نے شاندار آغاز  فراہم کیا اور صرف 76 رنز پر آسٹریلیا کی 7 وکٹیں گرا دیں لیکن اس کے بعد بیتھ مونی نے شاندار سنچری بنائی جبکہ الانا کنگ نے 51 رنز  کی اننگز کھیلی۔

 

دونوں کے درمیان نویں وکٹ پر 106 رنز کی شراکت داری بنائی۔ یوں آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9  وکٹ پر 221 رنز بنائے۔

 

پاکستان کی جانب سے  نشرہ سندھو نے 3 ، فاطمہ ثنا اور رامین شمیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ سدرہ امین نے 35 رنز بنائے جبکہ کینگروز کی جانب سے کم گیرتھ نے 3 کھلاڑیوں آؤٹ کیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔