سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان جونیئر ٹیم کی ملائیشیا کے خلاف بڑے مارجن سے فتح

Sultan of Johor Hockey Cup: Pakistan Junior Team Wins by Large Margin Against Malaysia
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار آغاز میں میزبان ملائیشیا کی ٹیم کو بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
پاکستان نے افتتاحی میچ میں ملائیشیا کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی۔
تمان ڈایا ہاکی ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان نے میزبان حریف کے خلاف ابتدا سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی۔
پہلے کوارٹر میں سیفان خان نے گول کرکے ٹیم کی پوزیشن کومستحکم کیا، دوسرا گول احمد ندیم نے کیا سیفان خان نے تیسرا گول کرکے ہاف ٹائم تک مقابلہ تین ایک کردیا۔
دوسرے ہاف میں ملائیشیا نے ایک گول کیا اور پاکستان نے مزید چار گول کرکے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
3 گول کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے سفیان خان کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔ احمد ندیم خان نے 2، حمزہ فیاض اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا۔
اکستان اپنا دوسرا میچ کل کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، پہلے روز کے ایک اور میچ میں بھارت نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے انگلینڈ کو ہرایا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.