اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف پہلی اننگز میں ذمے دارانہ بیٹنگ

12 اکتوبر, 2025 13:13

لاہور میں شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

 

گرین شرٹس نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 107 رنز بنا لیے۔

میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیا۔

عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق  صرف 2 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود اور امام الحق نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور کھانے کے وقفے تک امام الحق 59 جبکہ شان مسعود 44 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا ٹاس جیت کر کہنا تھا ہوم کنڈیشن کا فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کریں گے جبکہ پروٹیز کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا ہم نے ایسی کنڈیشن میں کرکٹ کھیلی ہے، پاکستان کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔