جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

بھارت میں میچ کے دوران بولر ٹیم کی جیت کے بعد پچ پر انتقال کرگیا

13 اکتوبر, 2025 19:29

بھارتی شہر مراد آباد میں مقامی کرکٹر اپنی ٹیم کو میچ جتوانے کے بعد مبینہ طور پر  دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اتوار کو  پیش آیا جب اتر پردیش ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مرادآباد اور سنبھل کی ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا۔

سنبھل کی ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے آخری 4 گیندوں پر 14 رنز درکار تھے یہاں مرادآباد کے سینئر لیفٹ آرم فاسٹ بولر احمر خان نے شاندار آخری اوور کیا اور اپنی ٹیم کو 11 رنز سے جیت دلوادی۔

اوور کی آخری گیند کرانے کے فورا بعد احمر اچانک پچ پر گر گئے۔ میدان میں موجود افراد کے مطابق ان کی سانس پھولنے لگی وہ پچ پر بیٹھ گئے اور اچانک بے ہوش ہو کر گر گئے۔

موقع پر موجود ڈاکٹر نے سی پی آر شروع کیا اور پھر احمر کو  اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمر خان مرادآباد کے کرکٹ حلقے میں ایک معروف نام تھے۔ وہ کئی برسوں سے ویٹرنز کرکٹ میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔