بدھ، 15-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/23هـ (15-10-2025م)

پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی

15 اکتوبر, 2025 14:01

پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے 93 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

میچ کے چوتھے دن جنوبی افریقا نے اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کی۔ ریان ریکلیٹن اور ٹونی ڈی ذوزی کریز پر موجود تھے، مگر ڈی ذوزی بغیر کوئی اضافہ کیے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد پاکستانی اسپنرز نے میچ کا رخ اپنی طرف موڑ لیا۔ نعمان علی نے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے ٹریسٹن اسٹبز اور ڈیوڈ بریوس کو آؤٹ کیا۔ ساجد خان نے ریان ریکلیٹن کو 45 رنز پر پویلین بھیجا، جو جنوبی افریقا کی آخری امید سمجھے جا رہے تھے۔

شاہین شاہ آفریدی مسلسل خطرہ ثابت ہوئے۔ انہوں نے وریینی اور سبراین کو آؤٹ کیا اور آخر میں آخری کھلاڑی کو بھی بولڈ کر کے میچ کا اختتام کر دیا۔

پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ متاثر ہوئی اور پوری ٹیم 167 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ تاہم پہلی اننگز کی 109 رنز کی برتری کی بدولت قومی ٹیم نے 277 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقا دوسری اننگز میں دباؤ کا شکار نظر آئی۔ تیسرے دن کے اختتام تک وہ 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا چکی تھی۔ کپتان ایڈن مارکرم صرف 3 رنز بنا سکے جبکہ ویان ملڈر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

نعمان علی نے میچ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے بھی دوسری اننگز میں 4 وکٹیں لے کر جنوبی افریقا کی امیدیں ختم کر دیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔