شاہد آفریدی نے افغانیوں کو احسان فراموش قرار دے دیا

شاہد آفریدی نے افغانیوں کو احسان فراموش قرار دے دیا
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں افغانیوں کو احسان فراموش قرار دے دیا۔
اپنے جاری کردہ بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا اور ان کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چالیس لاکھ افغان مہاجرین کو اپنی سرزمین پر پناہ دی، مگر افسوس کہ افغانستان نے بدلے میں سرحدوں پر کھلی جارحیت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری بہادر افواج نے افغانیوں کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.