اتوار، 19-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/27هـ (19-10-2025م)

زمبابوے کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت قبول کرلی

18 اکتوبر, 2025 20:35

سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت قبول کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان نے سہ ملکی سیریز سے انکار کیا جس کے بعد پی سی بی نے مختلف بورڈز سے رابطہ کرنا شروع کر دیا تھا۔

پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوینٹی 3 ملکی سیریز نومبر میں ہوگی۔ تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راول پنڈی اور لاہور میں ہوگی۔

پاکستان اور زمبابوے کا افتتاحی میچ 17 نومبر کو راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا اور زمبابوے کا میچ 19 نومبر کو راول پنڈی میں شیڈول ہے لاہور کا قذافی اسٹیڈیم پانچ میچز کی میزبانی کرے گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔