وفاقی حکومت کا ہاکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب رکھنے کا فیصلہ

لاہور: وفاقی حکومت نے حوصلہ افزائی کیلئے ہاکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق قومی ہاکی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب رکھی جارہی ہے جبکہ کھلاڑی کو فی کس 10,10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بے روز گار ہاکی پلیئرزکو مختلف محکموں میں نوکریاں بھی دی جائیں گی، وزیراعظم شہباز شریف کاتقریب میں شرکت کا امکان ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم نے نیشنز کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی، پاکستان پہلی بار ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.