بدھ، 22-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/29هـ (21-10-2025م)

پاکستان کے اشعب عرفان نے وینکوور اوپن 2025 کا ٹائٹل جیت لیا

20 اکتوبر, 2025 15:49

پاکستان کے اشعب عرفان نے وینکوور اوپن اسکواش ٹورنامنٹ 2025 جیت کر اپنی پہلی پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹرافی اپنے نام کر لی۔

تفصیلات کے مطابق چوتھے نمبر کے سیڈ اشعب عرفان نے  وینکوور میں کھیلے گئے فائنل میں انگلینڈ کے سیم ٹوڈ کو شاندار کارکردگی کے ساتھ 0-3 سے شکست دی۔ یہ مقابلہ 43 منٹ تک جاری رہا جس میں اشعب نے 11-9، 11-1 اور 11-5 سے کامیابی حاصل کی۔

رچرڈسن ویلتھ مینز اوپن 2025 پی ایس اے ورلڈ ٹور کا "کاپر ایونٹ” تھا جس میں مجموعی انعامی رقم 31 ہزار 250 امریکی ڈالر رکھی گئی تھی۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں نے حصہ لیا، تیسرے سیڈ نور زمان کو کوارٹر فائنل میں انگلش کھلاڑی سیم ٹوڈ کے ہاتھوں 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

21 سالہ اشعب عرفان کی یہ کامیابی پاکستان کے اسکواش میں ایک بڑا سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔ وہ نور زمان کے ساتھ بین الاقوامی سرکٹ پر تیزی سے ابھرنے والے کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔