بدھ، 22-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/29هـ (21-10-2025م)

شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر کردیے گئے

20 اکتوبر, 2025 22:48

قومی کرکٹ ٹیم کے فاس بولر شاہین شاہ آفریدی کو قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔

شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں قیادت کریں گے۔ ون ڈے سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

شاہین شاہ آفریدی کی تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک تھے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔