جمعہ، 24-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

آصف آفریدی نے پہلے میچ میں ہی 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

22 اکتوبر, 2025 16:59

کراچی: قومی کرکٹر آصف آفریدی نے اپنے پہلے میچ میں ہی منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر آصف آفریدی نے انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے۔ ان سے قبل انگلینڈ کے چارلس میریٹ نے 1933 میں 37 سال 332 دن کی عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز کے وقت آصف آفریدی کی عمر 38 سال 299 دن تھی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔