جمعہ، 24-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

پروٹیز کا پاکستان کیخلاف شاندار کم بیک، 28 سال پرانی یاد تازہ کردی

22 اکتوبر, 2025 17:07

جنوبی افریقا نے راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز ٹیل اینڈرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں 71 رنز کی برتری حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

پاکستان کی پہلی اننگز میں بنائے گئے 333 رنز کے جواب میں پروٹیز کی 8 وکٹیں 235 رنز پر گرگئی تھیں، جس کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم کے ٹیل اینڈرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کے خلاف 169 رنز اسکورکرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنا دی۔

8 کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد سینورن متھوسوامے اور کیشو مہاراج نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے  71 رنز کی شراکت قائم کی جبکہ متھو سوامے نے ربادا کے ساتھ ملکر بھی قیمتی 98 رنز کا اضافہ کیا اور ٹیم کا اسکور 404 رنز تک پہنچایا۔

کگیسو ربادا 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنا کر آصف آفریدی کا چھٹا شکار بنے جبکہ متھوسوامے 89 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔  1997 میں جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ کے دوران جنوبی افریقا نے 8 وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان کیخلاف مزید 198 رنز اسکور کیے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل   پاکستان کے خلاف  8  وکٹیں گرنے  کے  بعد 165 سے زائد رنز اسکور کرنیوالی ٹیم بھی جنوبی افریقا ہی تھی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔