ایشیاکپ ٹرافی پر بھارت کا معاملہ آئی سی سی لے جانے کا اعلان، پاکستان بھی تیار
India announces to take issue with Asia Cup trophy to ICC, Pakistan also ready
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 8 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے اسی سے ٹورنامنٹ کو دھواں دھار آغاز ملے گا۔
روایتی طور پر بھارت نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی محسن نقوی سے نہیں لیں گے۔
سیکریٹری بھارتی بورڈ دیواجیت سائیکیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا ہے کہ ہماری ٹرافی بھیج دیں ایسا نہ ہوا تو معاملہ آئی سی سی میں اٹھائیں گے سری لنکا اور افغانستان کی حمایت بھی ملی ہے۔
دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل نے بھارت کو 10 نومبر کو تقریب میں ٹرافی وصول کرنے کی پیشکش کی ہے، پاکستان نے قانونی رائے بھی حاصل کرلی ہے تاکہ بھارتی بورڈ کے کسی بھی ممکنہ ایڈونچرکا منہ توڑ جواب دیا جاسکے۔
دوسری جانب دیواجیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ صدر اے سی سی محسن نقوی کو آفیشل ای میل بھیجی ہے اب انتظار جواب آنے کا کررہے ہیں۔
چیئرمین ایشین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بی سی سی آئی کو ایک تفصیلی خط میں لکھا ہے کہ آپ کا خط سالانہ جنرل میٹنگ کے آغاز سے پہلے موصول ہوا تھا اس معاملے پر میٹنگ میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا تاہم آپ نے یہ خط اے سی سی ارکان کو بھیج دیا ہے اس لیے ریکارڈ کو درست کرنا مناسب ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











