پاکستان کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Pakistan decides not to send team to India for Junior Hockey World Cup
پاکستان نے جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کو باضابطہ تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔
سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے جاری بیان میں کہا پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 28 نومبر سے 10 دسمبر تک بھارت میں ہونے والی جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں ٹیم نہ بھیجنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ سیکریٹری پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں کھلاڑیوں کو سیکیورٹی رسک میں نہیں ڈالا جا سکتا، اگر نیوٹرل وینیو پر میچ کھیلنے کی پیش کش کی گئی تو دوبارہ غور کیا جا سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے، فیڈریشن بھارت کے متعصبانہ رویے کی وجہ سے ہم اپنی جونیئر ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ کھیلنے انڈیا نہیں بھیجیں گے۔فیصلے سے متعلق بھارت کو کو آگاہ کر دیا گیاجس کا جواب ابھی تک موصول نہیں ہوا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











