راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دے دی، سیریز 1-1 سے برابر
South Africa thump Pakistan to win Pindi Test, level two-match series
راولپنڈی: جنوبی افریقا نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو باآسانی شکست دے دی۔ قومی ٹیم کی ناقص بیٹنگ کے باعث مہمان ٹیم نے چوتھے دن ہی 68 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔
کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 71 رنز کے خسارے سے شروع کی، لیکن بلے باز ایک بار پھر ناکام رہے۔ پوری ٹیم صرف 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے بعد جنوبی افریقا کو جیت کے لیے محض 68 رنز درکار تھے۔
جنوبی افریقا نے ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ایڈم مرکرم نے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ریان ریکلٹن 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ بابر اعظم نے 50 رنز بنائے، محمد رضوان 18، سلمان علی آغا 28 اور ساجد خان 13 رنز بنا سکے۔ نعمان علی اور شاہین آفریدی بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کے اسپنرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ سیمَن ہارمر نے 6، کیشو مہراج نے 2 جبکہ کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلی اننگز میں پاکستان نے 333 رنز بنائے تھے جبکہ جنوبی افریقا نے 404 رنز بنا کر 71 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











