علی ترین کا بڑا ردعمل: پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا، خاموشی سے انکار
Ali Tareen tears apart PCB legal notice
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بھیجے گئے لیگل نوٹس کو پھاڑ دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں علی ترین نے بتایا کہ پی ایس ایل منیجمنٹ نے انہیں نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے تنقیدی بیانات واپس لیں اور بورڈ سے تحریری معافی مانگیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اگر معافی نہ مانگی گئی تو پی سی بی کی جانب سے فرنچائز معاہدہ ختم کرنے اور بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
علی ترین نے واضح کیا کہ وہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے اور حق بات کہتے رہیں گے۔
ملتان سلطانز کے مالک کا کہنا تھا کہ انہیں پی ایس ایل سے محبت ہے اور وہ اسے پاکستان کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت کے لیے تیار ہیں، لیکن بورڈ کی جانب سے آج تک کسی نے رابطہ نہیں کیا۔
یاد رہے کہ پی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی اور لیگ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر ملتان سلطانز کو باضابطہ نوٹس جاری کیا تھا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











