قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کے گھر جانے کی تیاری، اہم فیصلہ کرلیاگیا
Preparations for national cricket team head coach Muhammad Wasim's home visit, important decision made
پاکستان کرکٹ بورڈ نے وویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کوعہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
آئی سی سی وویمن ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی پے در پے شکست اور کسی اہم مرحلے میں داخل ہوئے بنا ایونٹ سے باہر ہونے پر اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے بورڈ کی مکمل سپورٹ کے باوجود محمد وسیم ٹیم کے ذریعے نتائج دینے میں ناکام رہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کو2024 میں ویمن ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا تھا۔ وویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔
ہیڈکوچ ہونے کے باوجود کھلاڑیوں کو کوچنگ نہ کرانے کی شکایت سامنےآئی، محمدوسیم ہیڈکوچ ہونے کےساتھ ٹیم سلیکشن کا حصہ تھے، ذرائع کےمطابق ان کی جگہ نئے ہیڈکوچ کی تقرری آیندہ ہفتے ہوسکتی ہے۔
وسیم خود بیٹسمین تھےلیکن ویمن ٹیم کی بیٹنگ کمزور ترین رہی محمد وسیم کا رویہ اکھڑ مزاج رہا بولنگ اور بیٹنگ کوچ سمیت کھلاڑیوں سے بھی نہ بن سکی سے بھی نہیں بنتی، سپورٹ اسٹاف کی تقرریاں مرضی سے کیں لیکن پھر بھی نتائج لانے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔
وویمن ٹیم بولنگ کے شعبے میں بھی مسلسل تنزلی کا شکار ہے،ٹیم کی فیلڈنگ بھی بہتر نہ ہو پائی، ورلڈ کپ میں ڈھیروں کیچز ڈراپ ہوئے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











