آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کیساتھ بھارت میں نازیبا حرکت، بھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل آگیا
Indecent behavior in India with Australian women cricketers, Indian Cricket Board responds
بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے لیے موجود آسٹریلین کرکٹرز کے ساتھ موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکت پر ردعمل دے دیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی شہر اندور میں آسٹریلیا کی 2 ویمن کرکٹرز کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا۔
موٹر سائیکل سوار ایک شخص نے ہوٹل سے کیفے ٹیریا جاتے وقت آسٹریلیا کی دو ویمن کرکٹرز میں سے ایک کو انتہائی نازیبا طریقے سے چھوا اور فرار ہو گیا۔
آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اطلاع فوری طور پر ٹیم سیکیورٹی افسر کو دی جنھوں نے علاقائی پولیس سے رابطہ کر کے معلومات فراہم کیں۔
پولیس کے مطابق فوری طور پر علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز نکلوائی گئیں موقع پر موجود ایک عینی شاہد نے موٹر سائیکل کا نمبر بھی نوٹ کر لیا تھا جس کی مدد سے ملزم کوگرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے میں ویمنز ورلڈ کپ کے دوران آسٹریلوی ویمنز کھلاڑیوں کے ساتھ پیش آنے والے نامناسب واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ انتہائی قابل مذمت مگر انفرادی نوعیت کا ہے پولیس کی بروقت کارروائی اور ملزم گرفتار کرلیا گیا جیسے کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











