ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

پہلا ٹی20: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے دی

29 اکتوبر, 2025 00:00

ساؤتھ افریقا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے دی۔

 

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم 18.1 اوور میں 139 رنز ہی بناسکی، پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 37رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد نواز 36، صاحبزادہ فرحان 24، عثمان خان 12، نسیم شاہ 9، شاہین شاہ آفریدی 4، حسن نواز 3، کپتان سلمان آغا 2، فہیم اشرف 1 اور کم بیک کرنے والے بابر اعظم 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

 

مہمان ٹیم کی جانب سے کوربن بوش نے 4 اور جورج لنڈا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ لیزاڈ ولیمز نے 2 اور لنگی اینگیڈی نے ایک شکار کیا۔

 

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔

 

پروٹیز کی جانب سے ریزا ہینڈرکس 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جورج لنڈا 36، ٹونی ڈی زورزی 33، ریٹائرمنٹ سے واپس آنے والے کوئنٹن ڈی کوک 23، کپتان ڈونوون فریئرا 10، ڈیوالڈ بریوس 9، کوربن بوش 7، لیزاڈ ولیمز 3 اور میتھیو برٹزکے 1 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔

 

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 وکٹیں حاصل کیں، صائم ایوب 2 جبکہ ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ 1، 1 وکٹ حاصل کر سکے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔