ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

17سالہ نوجوان کرکٹر کی اچانک اور پراسرار موت نے شائقین کرکٹ کو افسردہ کردیا

30 اکتوبر, 2025 10:25

17 سالہ نوجوان کرکٹر بین آسٹن کا ایک تربیتی میچ کے دوران زخمی ہونے کے بعد انتقال ہو گیا۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جس میں 17 سالہ نوجوان کرکٹر بین آسٹن ایک تربیتی میچ کے دوران زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔

 یہ افسوسناک حادثہ فرنٹری گلی کے ویلے ٹی ریزرو میں ہوا، جہاں نوجوان کرکٹر نیٹس میں بیٹنگ کر رہا تھا۔ اچانک گیند اس کے سر اور گردن پر آ لگی، جس سے وہ فوری طور پر زخمی ہو گیا۔

واقعہ 4 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا۔ زخمی ہونے کے فوراً بعد ایمرجنسی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بین آسٹن کو فوری طور پر موناش میڈیکل سینٹر منتقل کیا، جہاں اسے لائف سپورٹ پر رکھا گیا۔ بدقسمتی سے علاج کے دوران وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رات کے وقت چل بسا۔

اس واقعے کے بعد فرنٹری گلی کرکٹ کلب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بین کی وفات کی تصدیق کی۔ کرکٹ کلب نے کہا کہ بین آسٹن ایک بہت ہی پرامید اور محنتی کھلاڑی تھا، اور اس کا اچانک اس طرح دنیا سے رخصت ہونا سب کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔

واقعے کے بعد مقامی افراد کی بڑی تعداد نے نیٹس کے مقام پر پھول رکھ کر بین آسٹن کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان افراد کا کہنا تھا کہ وہ اس حادثے کی شدت کو سمجھ سکتے ہیں اور اس دکھ میں ان کے ساتھ ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔