ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

02 نومبر, 2025 10:50

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ولیمسن نے یہ فیصلہ اپنے بین الاقوامی کرکٹ شیڈول کے دباؤ کو کم کرنے اور مستقبل میں ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر فوکس کرنے کے لیے کیا ہے۔

ولیمسن نے اپنے بیان میں کہا کہ "ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنا میرے لیے ایک عظیم تجربہ رہا۔ میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔”

کین ولیمسن نے نیوزی لینڈ کی قیادت کرتے ہوئے کئی تاریخی کامیابیاں حاصل کیں، جن میں 2021 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل تک رسائی شامل ہے۔ وہ اپنی پُر اعتماد قیادت، بیٹنگ تکنیک اور بردباری کی بدولت دنیائے کرکٹ میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔

اپنے کیریئر میں ولیمسن نے 93 ٹی ٹوئنٹی میچز میں حصہ لیا اور 2575 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے تصدیق کی ہے کہ وہ ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔