سابق کپتان اور سلیکٹر سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے
Former captain and selector died in a road accident
بھارتی ریاست تریپورہ کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور سابق کپتان راجیش بانک سڑک حادثے میں انتقال کر گئے۔ حادثہ مغربی تریپورہ کے علاقے آنند نگر میں پیش آیا۔ ان کی عمر 40 سال تھی۔
کریکر ذرائع کے مطابق راجیش بانک اپنے اہلِ خانہ کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں جن میں والد، والدہ اور بھائی شامل ہیں۔ ان کی اچانک موت پر تریپورہ کرکٹ حلقوں میں افسوس کی فضا ہے۔
راجیش بانک نے 2001-02کے سیزن میں رنجی ٹرافی سے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ وہ تریپورہ کے نمایاں بیٹسمینوں میں شمار ہوتے تھے۔ بعد میں انہوں نے ریاستی انڈر 16 ٹیم کے لیے سلیکٹر کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں۔
کرکٹ ریکارڈ کے مطابق وہ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین اور کبھی کبھار لیگ اسپنر تھے۔ انہوں نے 42 فرسٹ کلاس میچز میں 1469 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ 24 لسٹ اے اور 18 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے۔
راجیش بانک عرفان پٹھان اور امباتی رائیڈو کے ہم عصر تھے۔ وہ 2000 میں ایشین انڈر 15 ٹورنامنٹ اور انگلینڈ کے دورے میں بھارت کی جونیئر ٹیم کا حصہ رہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











