بھارت کے معروف کھلاڑی کو دوستوں نے قتل کردیا
A famous Indian player was killed by his friends
بھارت: قومی سطح کے کبڈی کھلاڑی تیج پال سنگھ کو دوستوں کے ساتھ جھگڑے کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ واقعہ لدھیانہ کے جاگراؤں علاقے میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق 26 سالہ تیج پال اپنے دو دوستوں کے ساتھ فیکٹری کی طرف جا رہا تھا۔ راستے میں پرانی رنجش پر تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑے میں بدل گئی۔ اسی دوران ایک شخص، جو مبینہ طور پر دوستوں میں سے کسی کے ساتھ تھا، نے پستول سے فائرنگ کر دی۔
گولی تیج پال کے سینے میں لگی۔ زخمی حالت میں اسے اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ راستے میں ہی جان کی بازی ہار گیا۔
فائرنگ کا واقعہ ایس ایس پی دفتر کے قریب پیش آیا، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہوا۔ پولیس نے ایک ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ دیگر افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے اور تفتیش مختلف پہلوؤں سے کی جا رہی ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











