شائقین کیلئے بڑی خوشخبری؛ پی ایس ایل کا معیار بہتر کرنے کیلئے پی سی بی کا اہم اقدام
Big news regarding the remaining matches of PSL 10
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا قدم اٹھایا ہے۔
پی سی بی نے لیگ کے لیے "پلیئر اکویزیشن کنسلٹنٹ” کا نیا عہدہ تخلیق کیا ہے۔ یہ کنسلٹنٹ کھلاڑیوں کے انتخاب، ٹیلنٹ اسکاؤٹنگ اور ڈرافٹ پلاننگ کے عمل کی نگرانی کرے گا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد لیگ میں شفافیت اور معیار کو بہتر بنانا ہے۔ امیدواروں کے لیے کم از کم 5 سال تجربہ اور متعلقہ یونیورسٹی کی ڈگری لازمی ہوگی۔ درخواستیں 15 نومبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
منتخب ہونے والا کنسلٹنٹ پی ایس ایل مینجمنٹ، فرنچائز مالکان اور ہائی پرفارمنس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ کام کرے گا تاکہ کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل منظم اور مؤثر ہو۔
اس اقدام سے نوجوان کھلاڑیوں کی نشوونما اور آئندہ نسل کے اسٹارز کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
ذرائع کے مطابق پلیئر اکویزیشن کنسلٹنٹ کی تعیناتی فرنچائز کی تیاریوں سے پہلے مکمل کر لی جائے گی اور ڈرافٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات آئندہ ہفتوں میں سامنے آئیں گی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











