عروشہ سعید نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا
عروشہ سعید نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا
عروشہ سعید نے خواتین کی 57 کلوگرام کُرش کیٹیگری میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
انہوں نے چھٹے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستان کی جانب سے پہلا تمغہ اپنے نام کیا، عروشہ سعید نے غیر معمولی صلاحیت، مہارت اور حوصلہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی بہترین کُرش کھلاڑیوں کیخلاف مقابلہ کیا۔
عروشہ سعید نے ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں ہیں، کُرش کیٹیگری میں یہ کامیابی روایتی اور مارشل اسپورٹس میں پاکستان کی بڑھتی شرکت میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
یہ تمغہ نہ صرف پاکستان کیلئے اعزاز ہے بلکہ عالمی سطح پر کھیلوں میں قوم کی ابھرتی ہوئی صلاحیت کا بھی عکاس ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











