جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

پاکستان، سری لنکا سیریز شیڈول کے مطابق جاری رہے گی، پی سی بی

13 نومبر, 2025 07:30

اسلام آباد: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ جاری رکھے گی، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی واپس جانے پر اصرار کرے تو اس کی جگہ متبادل کھلاڑی بھیجا جائے گا۔

بورڈ نے واضح کیا کہ ٹیم اور عملے کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ بھی شیڈول کے مطابق راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق دوسرا ون ڈے 14 نومبر کو اور تیسرا 16 نومبر کو راولپنڈی میں ہوگا۔ 13 نومبر کے ٹکٹ 14 نومبر اور 15 نومبر کے ٹکٹ 16 نومبر کو بھی قابلِ استعمال ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ٹوئٹ میں سری لنکن ٹیم کے فیصلے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "اسپورٹس مین شپ اور یکجہتی کا جذبہ روشن ہے۔”

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔