بھارتی کرکٹ ٹیم کو دھچکا: معروف کرکٹر اسپتال میں داخل، جنوبی افریقہ ٹیسٹ سے بھی باہر
بھارتی کرکٹ ٹیم کو دھچکا: معروف کرکٹر اسپتال میں داخل، جنوبی افریقہ ٹیسٹ سے بھی باہر
بھارت کے کپتان شبھمن گل گردن میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں اور وہ جنوبی افریقہ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے۔
ہفتے کو ایڈن گارڈنز میں میچ کے دوسرے روز چوکا لگانے کے فوراً بعد شبھمن گل نے اچانک گردن میں درد محسوس کیا اور میدان چھوڑ دیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق دن کے اختتام پر انہیں طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔
بی سی سی آئی نے مزید کہا کہ شبھمن گل کی آئندہ میچز میں شرکت غیر یقینی ہے اور ان کی صحت پر میڈیکل ٹیم مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











