ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

پاکستان کا فخر! ارشد ندیم نے اسلامک یکجہتی گیمز میں جیولن تھرو کا گولڈ میڈل جیت لیا

20 نومبر, 2025 08:25

ریاض: پاکستان کے معروف جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اسلامک یکجہتی گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔

مقابلے کے دوران ارشد ندیم نے پہلی باری میں 75.44 میٹر، دوسری باری میں شاندار 83.05 میٹر جبکہ تیسری تھرو میں 82.48 میٹر تک نیزہ پھینکا۔

چوتھی کوشش میں بھی انہوں نے 77.06 میٹر کی عمدہ تھرو کی، جس نے ان کی برتری مزید مضبوط کردی۔

اسی ایونٹ میں پاکستان کے محمد یاسر سلطان نے بھی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا، جس سے پاکستان کی نمائندگی کرنے والے دونوں کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کردیا۔

پاکستانی ایتھلیٹس کی اس شاندار کامیابی پر ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے دونوں کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کو سراہا ہے۔

وزیراعظم کی ارشد ندیم کی گولڈ اور محمد یاسر کی سلور میڈل جیتنے پر تعریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں پاکستانی جیولن ٹیم کی شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے ارشد ندیم کی گولڈ میڈل اور محمد یاسر کی سلور میڈل جیتنے پر تعریف کی اور کہا کہ یہ کھلاڑی پوری دنیا میں پاکستان اور قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم اور محمد یاسر نے انتھک محنت اور لگن کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور ان کی محنت کے ساتھ ساتھ کوچز کی رہنمائی نے بھی ملک و قوم کے نام کو بلند کیا ہے۔

وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ کامیابیاں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں گی اور پاکستان کی اسپورٹس میں مزید بہتری اور عالمی سطح پر شناخت کو فروغ دیں گی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔