ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

پی ایس ایل 11 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ پی سی بی نے اعلان کردیا

21 نومبر, 2025 14:43

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اگلے ایڈیشن سے پی ایس ایل کی انعامی رقوم میں خاطرخواہ اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 3 لاکھ ڈالر ملیں گے، اس کے علاوہ کرکٹ ڈیولپمنٹ کے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے والی فرنچائز کو 2 لاکھ ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات فرنچائزز کی حوصلہ افزائی اور پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزید کہا کہ بورڈ پاکستان میں کرکٹ کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام کرتا رہے گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔