کیا جسپریت بمرا نے تیجس طیارہ حادثے کی پیشگوئی پہلے ہی کردی تھی؟
Did Jasprit Bumrah predict the Tejas aircraft crash in advance?
دبئی ایئر شو میں بھارتی جنگی طیارہ تیجس کے حادثے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کی ایک پرانی تصویر تیزی سے وائرل ہونے لگی ہے۔
اس تصویر میں بمرا ایک ایسا ایکشن کرتے دکھائی دیتے ہیں جو دیکھنے میں طیارہ گرنے کے منظر سے ملتا جلتا ہے، اور صارفین اسی وجہ سے اس تصویر کو حادثے کے ساتھ جوڑ کر طنزیہ انداز میں شیئر کر رہے ہیں۔
بمرا کی یہ تصویر دراصل ایشیا کپ فائنل کی ہے، جو پاکستان اور بھارت کے درمیان ستمبر میں کھیلا گیا تھا۔ اُس میچ میں بمرا نے یہ اشارہ پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کے طنزیہ ایکشن کے جواب میں کیا تھا۔ حارث رؤف کا وہ ایکشن جنگ کے واقعات کی طرف اشارہ سمجھا گیا تھا، جس میں بھارتی طیارے مار گرائے گئے تھے۔
ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان ماحول پہلے ہی خاصا کشیدہ تھا۔ بھارتی ٹیم نے ایک موقع پر پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کر کے تنازع کو مزید ہوا دی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں ممالک کے شائقین میں لفظی جنگ شروع ہوگئی تھی۔
اب دبئی ایئر شو میں تیجس طیارے کے گرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ایک مرتبہ پھر اسی پرانی تصویر کا سہارا لے رہے ہیں۔ کئی صارفین بمرا کے ایکشن کو حادثے کے تناظر میں جوڑ کر بھارتی ایئر فورس پر طنز کر رہے ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











