معروف پاکستانی کھلاڑی انتقال کرگئے
معروف پاکستانی کھلاڑی انتقال کرگئے
لاہور: سابق انٹرنیشنل کرکٹ امپائر خضر حیات طویل علالت کے بعد 86 سال کی عمر میں لاہور میں وفات پا گئے۔
خضر حیات نے پاکستان ریلویز کی نمائندگی کرتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی اور 1970 کی دہائی میں امپائرنگ کے شعبے میں قدم رکھا۔ وہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ڈومیسٹک میچز میں اپنے تجربے کے لیے جانے جاتے تھے۔

انہوں نے 34 ٹیسٹ اور 57 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کی، اور تین کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز میں بھی ریفری کی ذمہ داریاں سنبھالی۔ ان کی خدمات کو کرکٹ کے حلقوں میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ریٹائرمنٹ کے بعد خضر حیات پاکستان کرکٹ بورڈ سے وابستہ رہے اور کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











