معروف پاکستانی کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے
A well-known Pakistani cricketer passes away after suffering a heart attack.
حیدرآباد شہر کے سینئر کرکٹر اور محبوب اسپورٹس کرکٹ کلب کے سابق کپتان معین خان راجپوت دل کا دورہ پڑنے کے باعث 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
معین خان راجپوت کئی دہائیوں سے کرکٹ سے وابستہ تھے۔ وہ نہ صرف ایک قابل کھلاڑی تھے بلکہ نوجوان کرکٹرز کی رہنمائی میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔ مقامی سطح پر کرکٹ کے فروغ میں ان کا کردار انتہائی اہم سمجھا جاتا تھا۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ لطیف آباد یونٹ نمبر 5 میں محبوب کرکٹ گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ بڑی تعداد میں کھلاڑی، اسپورٹس آرگنائزرز، سابق کرکٹرز، سیاسی رہنما اور مقامی شخصیات شریک ہوئیں۔
تدفین مقامی قبرستان میں کی گئی، جہاں اہلِ خانہ، دوستوں اور کرکٹ سے وابستہ افراد نے انہیں آخری الوداع کہا۔
شرکت کرنے والوں نے کہا کہ معین خان راجپوت نرم مزاج، باادب اور نوجوانوں کے لیے ایک بہترین استاد تھے۔ انہوں نے اپنے تجربے سے کئی کھلاڑیوں کو کرکٹ کے میدان میں مضبوط کیا۔ محبوب اسپورٹس کرکٹ کلب کے اراکین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی وفات کلب کے لیے بڑا نقصان ہے، جس کی بھرپائی ممکن نہیں۔
سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ معین خان راجپوت کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ انہوں نے نوجوانوں کو مثبت راستے پر چلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










