بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

لارڈز میں پی ایس ایل کا روڈ شو، لیگ کو نمبر 1 بنانے کا ویژن ہے، محسن نقوی

08 دسمبر, 2025 15:37

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ لارڈز میں پی ایس ایل کا روڈ شو، لیگ کو نمبر 1 بنانے کا ویژن ہے۔

تفصیلات کے مطابق تاریخ میں پہلی بار پی ایس ایل کا لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو منعقد کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، رمیز راجا، وسیم اکرم اور سلمان نصیر نے پینل گفتگو کی۔

 وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں مقامی ٹیلنٹ کو مواقع دے رہے ہیں، پی ایس ایل شائقین کے لیے تفریح کے اچھے مواقع فراہم کررہی ہے۔ رمیز راجا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل سے پاکستان  میں کرکٹ کو فروغ مل رہاہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا چاہتے ہیں، پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ مشترکہ طور پر کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہی ہیں، ہمارے قومی کرکٹرز میں بہت صلاحیت موجود ہے، پی ایس  ایل میں نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ملنے والے انعامات سے انکی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، ہرقسم کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے ہم نے کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کیا، پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاطرخواہ فائدہ ملتاہے۔

   محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے جارہے ہیں، ہم امریکا کے شہر نیویارک میں بھی کرکٹ روڈ شو کرنے جارہے ہیں، ہر اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے میوزیکل کنسرٹ ہوگا۔

 بابراعظم، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان نے بھی پینل ڈسکشن کی۔ صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کو نکھارنے میں اہم کرداراداکرتی ہے، پی ایس ایل آپ کے کھیل کونکھارتی ہے، انٹرنیشنل پلیئرز سے سیکھنے کاموقع ملتا ہے۔

 پینل ڈسکشن کے دوران حارث رؤف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ایک اعزاز کی بات ہے، پی ایس ایل ہماری زندگی کا حصہ ہے، پی ایس ایل نے میری زندگی میں اہم موڑ کاکردارادا کیا۔ بابراعظم کا کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑی اپنے اندر اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے تجربات سے آگاہ کرتا ہوں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔