امریکہ میں پاکستانی طالب علم احمد صدیق کا بڑا کارنامہ، کِک باکسنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

Ahmed Siddiq wins gold medal in kickboxing
امریکہ میں پاکستانی نژاد طالب علم احمد صدیق نے کِک باکسنگ میں شاندار کامیابی حاصل کر لی۔
احمد نے اپنے مسلسل بہترین کھیل کے ذریعے پانچ حریفوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ اس کامیابی نے پاکستان کا نام ایک بار پھر فخر سے بلند کر دیا۔
امریکی ریاست نیو جرسی میں ہونے والے COC Challenge Championship میں پچاس سے زائد اسکولوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔ یہ مقابلے 15 سے 17 سال عمر اور 185 پاؤنڈ وزن کی کیٹیگری میں منعقد ہوئے۔ احمد صدیق نے ہر مقابلے میں زبردست مہارت دکھائی۔ انہوں نے ایک کے بعد ایک سخت حریف کو مات دی۔
احمد نے نہ صرف کک باکسنگ میں گولڈ میڈل جیتا بلکہ جوجتسو کک باکسنگ کے دوسرے مقابلے میں سلور میڈل بھی حاصل کیا۔ یہ مقابلے ہزاروں شائقین اور درجنوں کھلاڑیوں کی موجودگی میں ہوئے۔
میڈل تقسیم کی تقریب ٹائگر شولمن اسکول میں منعقد ہوئی جہاں احمد صدیق کو گولڈ میڈل دیا گیا۔ اس موقع پر ہال میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے "پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگائے۔ احمد کے والدین کی آنکھوں میں خوشی دیدنی تھی۔
احمد صدیق کا کہنا تھا کہ وہ مزید محنت کرے گا۔ اس نے کہا کہ وہ جلد امریکی اسٹیٹ اور فیڈرل لیول کی بڑی فائٹنگ چیمپئن شپس میں حصہ لے کر پاکستان کی پہچان مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












