منگل، 23-دسمبر،2025
منگل 1447/07/03هـ (23-12-2025م)

انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایشیا کپ جیت کر وطن واپس، اسلام آباد ائیرپورٹ پر شاندار استقبال

22 دسمبر, 2025 11:00

پاکستان کی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ جیتنے کے بعد وطن واپسی کی خوشی میں اسلام آباد ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

رات گئے ائیرپورٹ پر بڑی تعداد میں شہریوں نے کھلاڑیوں کا خیر مقدم کیا۔

فاتح کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، ہار پہنائے گئے اور گلدستے پیش کیے گئے۔ ڈھول کی تھاپ پر شہریوں نے بھنگڑے ڈالے اور خوشیوں کے اظہار کے لیے آتش بازی بھی کی گئی۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور دیگر حکام کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ تمام کھلاڑیوں کو وی آئی پی پروٹوکول کے تحت مقامی ہوٹل منتقل کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف آج فاتح کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے اور بھارت کو شکست دینے والے ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

یہ جیت پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے، کیونکہ ٹیم نے بھارت کو فائنل میں واضح فرق سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔