ایشز سیریز: انگلینڈ آسٹریلیا میں 15 برس بعد ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب

England snap 15-year losing streak to win chaotic 4th Ashes Test
میلبرن: انگلینڈ نے آسٹریلین سرزمین پر 15 سال بعد ٹیسٹ میچ جیت کر اپنی کرکٹ تاریخ میں اہم کامیابی حاصل کر لی۔ یہ فتح میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے دن حاصل کی گئی۔
دوسرے دن آسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 132 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ نے 175 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 33 اوورز میں حاصل کر لیا۔ اس طرح انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا خسارہ تین ایک کر دیا۔
آسٹریلوی اننگز میں ٹریوس ہیڈ نے 46 اور کپتان اسٹیو اسمتھ نے 24 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے باؤلرز میں برائیڈن کارز نے 4، بین اسٹوکس نے 3 اور جوش ٹنگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ کی اننگز میں جیکب بیتھل نے 40، زیک کرالی نے 37 اور بین ڈکٹ نے 34 رنز بنائے، جو ٹیم کی فتح میں اہم کردار ثابت ہوئے۔ آسٹریلوی باؤلرز میں جھے رچرڈسن، اسکاٹ بولینڈ اور مچل اسٹارک نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
یہ فتح انگلینڈ کی ٹیم کے لیے اہم ہے کیونکہ 15 سال اور 19 ٹیسٹ میچوں کے بعد انہیں آسٹریلوی سرزمین پر جیت کا مزہ چکھنے کا موقع ملا۔ پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا اب تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل کر چکا ہے۔
یاد رہے کہ پرتھ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ بھی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا تھا، جس سے کرکٹ آسٹریلیا کو مالی اور کھیل کے لحاظ سے نقصان اٹھانا پڑا تھا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











