کرکٹ کی دنیا کا بڑا نام چل بسا

کرکٹ کی دنیا کا بڑا نام چل بسا
بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی ڈھاکا کیپیٹلز ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ محبوب علی ٹریننگ کے دوران اچانک انتقال کرگئے۔
ذرائع کے مطابق محبوب علی میچ سے قبل گراؤنڈ پر کھلاڑیوں کو تربیتی سیشن کرا رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور وہ زمین پر گر پڑے۔
موقع پر موجود ٹیم عملے اور طبی اسٹاف نے فوری طور پر ان کو سی پی آر فراہم کی اور ابتدائی طبی امداد دی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ بعد ازاں محبوب علی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔
یہ واقعہ سلہٹ میں ہونے والے بی پی ایل میچ کے دوران سامنے آیا، جس میں ڈھاکا کیپیٹلز اور راج شاہی واریئرز ایک دوسرے کے مدمقابل تھے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











